ترسیلی نظام کی خرابی کے باعث بریک ڈاون کا خدشہ ہے، حماد اظہر

 ترسیلی نظام کی خرابی کے باعث بریک ڈاون کا خدشہ ہے، حماد اظہر
 ترسیلی نظام کی خرابی کے باعث بریک ڈاون کا خدشہ ہے، حماد اظہر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ ترسیلی نظام کی خرابی کے باعث بریک ڈاو¿ن کا خدشہ ہے،بجلی کمپنیاں زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کررہی ہیں۔

نجی ٹی وی اے آر وائے کے مطابق وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ گزشتہ 12گھنٹے کے دوران کہیں بھی جبری لوڈشیڈنگ نہیں کی گئی ہے اور48گھنٹے میں 1500 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی گئی ہےجبکہ مزید بجلی آج سسٹم میں شامل کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال بجلی کی طلب میں 15 سے 20 فیصد اضافہ ہواہے،بجلی کمپنیاں کہیں بھی جبری لوڈشیڈنگ نہیں کررہیں ہیں۔

مزید :

قومی -