ملک کے تمام اعشاریے مثبت ہیں، فواد چوہدری کا دعویٰ

ملک کے تمام اعشاریے مثبت ہیں، فواد چوہدری کا دعویٰ
ملک کے تمام اعشاریے مثبت ہیں، فواد چوہدری کا دعویٰ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیرا طلاعات و نشریات فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے تمام معاشی اعشاریے مثبت ہیں، اورطویل عرصے بعد پاکستان معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیرا عظم عمران خان پر عوام اور اداروں کا مکمل اعتماد ہے اور اسی اعتماد کے باعث سیاسی اورمعاشی استحکام ممکن ہواہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ انتخابی اور عدالتی اصلاحات پر بات چیت ہونی چاہیے اور ہماری خواہش ہے کہ اپوزیشن احتساب کواصلاحات سے علیحدہ دیکھے۔

مزید :

قومی -سیاست -