سکیورٹی فورسز کاخاران میں آپریشن، دو دہشتگرد ہلاک ، ایف سی کا ایک جوان شہید

سکیورٹی فورسز کاخاران میں آپریشن، دو دہشتگرد ہلاک ، ایف سی کا ایک جوان شہید
سکیورٹی فورسز کاخاران میں آپریشن، دو دہشتگرد ہلاک ، ایف سی کا ایک جوان شہید

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سکیورٹی فورسز کے ضلع خاران میں آپریشن کے دوران دو دہشتگرد ہلاک جبکہ ایف سی بلوچستان کے ایک سپاہی فدا الرحمان شہید ہوگئے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی آئی ایس پی آر ) نے بیان جاری کیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نےخفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیاہے جس میں بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیاہے۔دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی بلوچستان کے سپاہی فدا الرحمان شہید ہوگئے جن کا تعلق چترال سے تھا۔

ٓآئی ایس پی آر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز مادر وطن کی حفاظت کیلئے پر عزم ہیں اورقربانیوں سے حاصل امن کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -