قواعد کی دھجیاں اڑا کر پارلیمان نہیں چلتی، شہباز شریف

قواعد کی دھجیاں اڑا کر پارلیمان نہیں چلتی، شہباز شریف
قواعد کی دھجیاں اڑا کر پارلیمان نہیں چلتی، شہباز شریف

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں 20اہم بلز بلڈوز کئے،اس طرح قواعد کی دھجیاں اڑا کر پارلیمان نہیں چلتی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرا یک پیغام میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ حکومت نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں غیر معمولی عجلت، جمہوری اقدار اور قانون سازی کے قواعد وضوابط کو توڑ کر 20 بلز بلڈوز کئے۔ اس کے پیچھے حکومت کی بدنیتی مکمل واضح ہے۔

قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ اس طرح قواعد کی دھجیاں اڑا کر پارلیمان نہیں چلتی۔

مزید :

قومی -سیاست -علاقائی -پنجاب -لاہور -