وزیر اعلی عثمان بزدار کا بغیر پروٹوکول ہیڈ قادر آباد کا دورہ، سیلاب سے نمٹنے کیلئے پیشگی انتظامات کی ہدایت 

وزیر اعلی عثمان بزدار کا بغیر پروٹوکول ہیڈ قادر آباد کا دورہ، سیلاب سے نمٹنے ...
وزیر اعلی عثمان بزدار کا بغیر پروٹوکول ہیڈ قادر آباد کا دورہ، سیلاب سے نمٹنے کیلئے پیشگی انتظامات کی ہدایت 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے بغیر پروٹوکول ہیڈ قادر آباد کا دورہ کیا ہے ۔ دورے کے دوران وزیر اعلیٰ کی جانب سے مون سون سیزن سے قبل ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے پیشگی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی گی ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیرا علیٰ عثمان بزدارنے دورے کے دوران بیراج میں پانی کی آمد اور اخراج کا جائزہ لیاا ورمحکمہ آبپاشی کی کالونی سے بیراج تک سڑک کی ازسرنو تعمیر کا حکم بھی جاری کیا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے انتظامات میں کوتاہی برداشت نہیں کروں گا، متعلقہ حکام پہلے سے تیاریاں مکمل رکھیں اورتمام انتظامات کو فی الفور حتمی شکل دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں محکمے وقت آنے پر نمائشی کام کرتے تھے مگر اب ایسا نہیں ہوتا اور نہ ہوگا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -