اداکار و میزبان عامر لیاقت پر پابندی لگانے کا مطالبہ ، بڑی آواز بلند ہوگئی

اداکار و میزبان عامر لیاقت پر پابندی لگانے کا مطالبہ ، بڑی آواز بلند ہوگئی
 اداکار و میزبان عامر لیاقت پر پابندی لگانے کا مطالبہ ، بڑی آواز بلند ہوگئی
سورس:   Instagram/lubnafaryad9

  

کراچی (ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیت لبنیٰ فریاد عرف اماں نے اداکار و میزبان عامر لیاقت پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری میں بننے والے ڈراموں پر دلچسپ تبصرہ کرنے والی معروف اماں نے پیمرا سے عامر لیاقت پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’عامر لیاقت چاہے سیاست دان ہے یا کوئی بہت بڑی شخصیت مگر ہے تو انسان ہی، عامر لیاقت کے لیے بھی کوئی قانون کا یا حد ہونی چاہیے۔‘

اماں نے حال ہی میں  اپنی ایک ویڈیو کے دوران کہا ہے کہ ’وہ عامر لیاقت کا کوئی بھی شو نہیں دیکھتیں، گزشتہ دنوں اُنہوں نے بغیر کسی ارادے کے عامر لیاقت کا ایک شو اچانک دیکھنا شروع کر دیا تھا، شو میں معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی اور اداکار فہد بطور مہمان مدعو تھے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’اداکارہ کنزہ ہاشمی سے عامر لیاقت سوال جواب کر رہے تھے، کنزہ ہاشمی شو کے دوران کافی سہمی ہوئی اور عامر لیاقت کی ذو معنی باتوں سے گھبرائی ہوئی نظر آ رہی تھیں۔‘

لبنیٰ فریاد عرف اماں نے مزید کہا ہے کہ ’عامر لیاقت اکثر اوقات ہی اپنے شو کے دوران خواتین کی موجودگی میں واحیات جملے، ذو معنی باتیں اور بے تکے لطیفے سناتے نظر آ تے ہیں۔‘

اُن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’پیمرا عامر لیاقت پر ایکشن کیوں نہیں لیتا ، عامر لیاقت جو بھی ہے جتنا بڑا بھی سیاست دان کیوں نہ بن جائے آخر میں ہے تو انسان ہی، عامر لیاقت کے لیے بھی کوئی حد مقرر کی جانی چاہیے کوئی قانون ہونا چاہیے۔‘

مزید :

تفریح -