وفاقی کابینہ نے بجٹ 2021-22کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دے دی 

وفاقی کابینہ نے بجٹ 2021-22کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دے دی 
وفاقی کابینہ نے بجٹ 2021-22کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دے دی 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرا عظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بجٹ 2021-22کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ 

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیرا عظم عمرا ن خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں آئندہ مالی سال کے لئے تیارکئے گئے بجٹ کے حوالے سے تجاویز اور بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیرا عظم کو بریفنگ دی گئی کہ احساس پروگرام کے بجٹ میں اضافہ کیا جارہا ہے جبکہ بجلی اورخوراک کے شعبہ میں سبسڈی بڑھائی جارہی ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ کامیاب جوان پروگرام اورہاوسنگ منصوبوں کی گرانٹس میں اضافہ کیاجارہا ہے۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -