معروف ہائوسنگ سوسائٹی پر ایک ارب روپے سے زائد کا ٹیکس عائد، جرمانہ بھی کردیا گیا

معروف ہائوسنگ سوسائٹی پر ایک ارب روپے سے زائد کا ٹیکس عائد، جرمانہ بھی کردیا ...
معروف ہائوسنگ سوسائٹی پر ایک ارب روپے سے زائد کا ٹیکس عائد، جرمانہ بھی کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نے ایک ارب نو کروڑ روپے انکم ٹیکس عائد کرنے کے بعد فیروز پور روڈ پر واقع پاک عرب سوسائٹی پر بڑا جرمانہ عائد کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک عرب سوسائٹی پر سال 2016 کی خفیہ بنک ٹرانزیکشن کے معاملہ پر 100فیصد کے حساب سے 1ارب 9 کروڑ روپے جرمانہ عائد کرکے نوٹس جاری کردیا ، ایف بی آر نے سال2016میں خفیہ بینک اکاؤنٹس سے 3ارب 66 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن کا سراغ لگا کر پاک عرب سوسائٹی کا آڈٹ کیا۔

 پاک عرب سوسائٹی کو انکم چھپانے پر جرمانہ عائد کرکے نوٹس جاری کر دیا گیا۔