آزاد کشمیر میں ویکسی نیشن کا عمل تیز کرنا اشد ضروری کیوں کہ آنے والے دنوں میں ۔۔۔۔ اسد عمر نے اہم وجہ بتا دی 

آزاد کشمیر میں ویکسی نیشن کا عمل تیز کرنا اشد ضروری کیوں کہ آنے والے دنوں ...
آزاد کشمیر میں ویکسی نیشن کا عمل تیز کرنا اشد ضروری کیوں کہ آنے والے دنوں میں ۔۔۔۔ اسد عمر نے اہم وجہ بتا دی 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اسد عمر نے آزاد کشمیر اور گلگت میں کورونا ویکسی نیشن کے عمل میں تیزی کا عندیہ دے دیا اور اہم وجہ بھی بتا دی کہ اقدام کیوں ضروری ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ آج نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں  ویکسی نیشن کے عمل کو مزید تیز کرنے کیلئے وفاقی حکومت بڑے ویکسی نیشن سینٹر اور موبائل ویکسی نیشن ٹیمیں  بنائے گی ۔

اسد عمر نے بتایا کہ آزاد کشمیر میں الیکشن کی وجہ سے اور گلگت بلتستان میں سیاحت کے سیزن کی وجہ سے ویکسینیشن تیز کرنا ضروری ہے۔

مزید :

کورونا وائرس -