"ملک میں اس وقت زیرو لوڈشیڈنگ ہے" وزیر توانائی حماد اظہر نے دعویٰ کردیا

"ملک میں اس وقت زیرو لوڈشیڈنگ ہے" وزیر توانائی حماد اظہر نے دعویٰ کردیا

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے ملک بھر میں زیرولوڈ شیڈنگ کا دعویٰ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں 1500 میگاواٹ بجلی نظام (نیشنل گرڈ) میں شامل کی گئی ہے اور ملک میں اس وقت زیرو لوڈشیڈنگ ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آج مزید بجلی بھی سسٹم میں شامل کی جائے گی، لیکن زیادہ بجلی چوری والےعلاقوں میں واجبات کی عدم ادائیگی کی بناء پر بندش کا سامنا ہوسکتا ہے۔ وزیر توانائی نے تمام تقسیم کار کمپنیوں کا چارٹ بھی شیئر کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -