حکومت آئندہ الیکشن کیسے چرا سکتی ہے، پیپلزپارٹی اہم تحفظات سامنے لے آئی

حکومت آئندہ الیکشن کیسے چرا سکتی ہے، پیپلزپارٹی اہم تحفظات سامنے لے آئی
حکومت آئندہ الیکشن کیسے چرا سکتی ہے، پیپلزپارٹی اہم تحفظات سامنے لے آئی

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر ، شیری رحمان ا ور سید نیئر بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کو حکومت کے نئے الیکشن قوانین پر بہت سارے تحفظات ہیں ، پارلیمانی کمیٹی میں الیکشن  کمیشن نے بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے سید نوید قمر نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں کسی بھی وقت ہیک ہو سکتی ہیں،  ہر الیکشن میں دھاندلی کی باتیں ہوتی ہیں ، ایسی چیزوں سے دھاندلی کا راستہ کھل جائے گا ۔ ووٹر لسٹ میں کسی بھی وقت ہیرا پھیری ہو سکتی ہے ۔حکومت نے دیکھ لیا اگلا الیکشن نہیں جیت سکتی  اس لئے ای وی ایم متعارف کرائی جا رہی ہے ۔

نیئر بخاری نے کہا کہ حکومت گھبرائی ہوئی ہے ، حکومت آئین سے متصادم ترامیم لا رہی ہے ۔ شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ان سے اپنے ایم این اے نہیں سنبھالے جا رہے ، یہ لوگ عوام سے ووٹ کا حق چھیننا چاہتے ہیں ۔

مزید :

قومی -