کرائے کے اجرتی قاتل گرفتار ،تعداد اتنی کہ کوئی بھی دنگ رہ جائے

کرائے کے اجرتی قاتل گرفتار ،تعداد اتنی کہ کوئی بھی دنگ رہ جائے
کرائے کے اجرتی قاتل گرفتار ،تعداد اتنی کہ کوئی بھی دنگ رہ جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) سی آئی اے پولیس نے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کرکے کرائے کے مبینہ 14 قاتل گرفتار کرلیے۔

جیو نیوز کے مطابق ایس ایس پی سی آئی اے شعیب خرم کے مطابق ملزمان میں ذیشان، ذوہیب، رضوان، سرفراز ، عمران لالو، جاوید بٹ، عبداللہ،طارق، خاور نیازی ،بلال بٹ، عمیر بٹ اور عرفان شامل ہیں۔ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزمان بھاری اُجرت کے عوض شہریوں کوقتل اور زخمی کرتے تھے، تمام ملزمان قتل، اقدام قتل اور اغوا کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھے جب کہ ان سے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

 ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزمان سے جرائم کروانے والوں کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔