وزیر خزانہ شوکت ترین شام 4بجے بجٹ پیش کریں گے، دستاویزات پارلیمنٹ پہنچادی گئیں

وزیر خزانہ شوکت ترین شام 4بجے بجٹ پیش کریں گے، دستاویزات پارلیمنٹ پہنچادی ...
وزیر خزانہ شوکت ترین شام 4بجے بجٹ پیش کریں گے، دستاویزات پارلیمنٹ پہنچادی گئیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن )وزیر خزانہ شوکت ترین آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شام چار بجے  بجٹ پیش کریں گے جبکہ وفاقی بجٹ کی دستاویزات پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچا دی گئیں ہیں۔وزیرخزانہ موجودہ مالی سال کی سپلیمنٹری گرانٹس فار ڈیمانڈ ایوان کے سامنے رکھیں گے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ بجٹ دستاویز کے مطابق وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم 900 ارب روپے مقرر کیاگیا ہے، وفاقی وزارتوں کو 672 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ ملے گا۔

 بجٹ دستاویز کے مطابق ایوی ایشن ڈویژن کو 4 ارب 29 کروڑ ،کابینہ ڈویژن کو 56ارب 2 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ ملے گاجبکہ وزارت تعلیم وتربیت کیلئے 9 ارب اورہائرایجوکیشن کمیشن کے لئے37 ارب روپے کاترقیاتی بجٹ مقرر کیا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق وزارت آئی ٹی 8 ارب روپے اور وزارت خزانہ 94 ارب روپے روپے ترقیاتی کاموں پر خرچ کرے گی جبکہ وزارت صنعت و پیداوار کے لئے3 ارب اور وزارت قانون و انصاف کے لیے 6 ارب کا ترقیاتی بجٹ مقرر کیا گیا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -بجٹ -