سکوٹی پر جاتی لڑکی کو تنگ کرنے والے ان تین نوجوانوں کو لینے کے دینے پڑ گئے

سکوٹی پر جاتی لڑکی کو تنگ کرنے والے ان تین نوجوانوں کو لینے کے دینے پڑ گئے
 سکوٹی پر جاتی لڑکی کو تنگ کرنے والے ان تین نوجوانوں کو لینے کے دینے پڑ گئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نوجوان لڑکیاں بسوں اور رکشوں کے دھکوں سے بچنے کیلئے آج کل ’ سکوٹی ‘ کا انتخاب کر رہی ہیں تاکہ سفر کے دوران پیش آنے والے ہراسانی کے واقعات سے بچ سکیں لیکن کچھ نوجوان کسی صورت بھی پیچھا نہیں چھوڑتے اور اوچھی حرکتیں شروع کر دیتے ہیں تاہم تین نوجوانوں کو لڑکی کو تنگ کرنا مہنگا پڑگیا ۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک پر ” سعد قیصر “ نامی صارف نے دو تصاویر شیئر کی ہیں جن میں تین لڑکے موٹر سائیکل پر سوار ہیں اور کیمرے سے تصویر بنانے والے کی جانب دیکھ رہے ہیں ، یہ تصویر صارف کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اور تفصیلات میں بتایا گیا کہ ” فیصل ٹاﺅن میں ایک لڑکی آرام سے اپنی سکوٹی چلاتی ہوئی جارہی تھی کہ ان تین لڑکوں نے اس کی تصاویر بنانا شروع کر دیں اور اسے ہراساں کیا ، میں نے بھی ان کے ساتھ ایسا ہی کیا اور ان کی تصاویر اتار لیں اور انہیں یہ احساس دلانے کی کوشش کی ہراساں کیئے جانے پر کیسا محسوس ہو تاہے ، انہیں اسی وقت صلہ مل گیا ۔

صارف کی جانب سے ان تصاویر کو وائرل کرنے کی بھی اپیل کی گئی تاکہ یہ تصاویر ان کی ماﺅں تک پہنچ سکیں اور انہیں معلوم ہو کہ ان کے بچے باہر سڑک پر لڑکیوں کے ساتھ کیا سلوک کرتے ہیں ۔ ممکنہ طور پر ایسے نوجوان گھر سے پڑھائی کیلئے نکلتے ہیں اور سڑکوں پر مٹر گشت کرتے ہوئے لڑکیوں کو ہراساں کرتے ہیں اور ان کے والدین اپنے بچوں کی ایسی اوچھی حرکتوں سے بالکل لاعلم ہوتے ہیں ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -