جہانگیر ترین گروپ بجٹ میں حکومت کا ساتھ دے گا یا نہیں ؟ فیصلہ ہو گیا ، بڑی خبری 

جہانگیر ترین گروپ بجٹ میں حکومت کا ساتھ دے گا یا نہیں ؟ فیصلہ ہو گیا ، بڑی ...
جہانگیر ترین گروپ بجٹ میں حکومت کا ساتھ دے گا یا نہیں ؟ فیصلہ ہو گیا ، بڑی خبری 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) جہانگیر ترین گروپ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری میں حکومت کا مکمل ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین سے ان کے ہم خیال گروپ میں شامل ارکان صوبائی و قومی اسمبلی اور وزراءنے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال ، صوبائی وزیراجمل چیمہ، زوار وڑائچ، لالہ طاہر رندھاوا اور سردار خرم لغاری شریک ہوئے۔

ملاقات میں اہم امور پر بات چیت کی گئی، جہانگیرترین کیس کی پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوا، سیاسی صورتحال کے تناظر میں آئندہ حکمت عملی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی، اور پنجاب حکومت کے وعدوں پر عملدرامد کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا۔ جب کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے بھی حکمت عملی پر مشاورت ہوئی اور فیصلہ کیا گیا کہ ترین گروپ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری میں حکومت کا مکمل ساتھ دے گا۔

مزید :

قومی -بجٹ -