بجٹ 22-2021 میں ڈیمز کیلئے کتنے روپے رکھے گئے ، تفصیلات سامنے آگئیں

بجٹ 22-2021 میں ڈیمز کیلئے کتنے روپے رکھے گئے ، تفصیلات سامنے آگئیں
بجٹ 22-2021 میں ڈیمز کیلئے کتنے روپے رکھے گئے ، تفصیلات سامنے آگئیں

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت آج اپنا تیسرا بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے  جس کی تفصیلات سامنے آ رہی ہیں ۔ ملک میں پانی کی قلت کے پیش نظر وفاقی حکومت ڈیمز پر بھرپور توجہ دے رہی ہے جس کیلئے بجٹ 22-2021 کیلئے اربوں روپے مختص کئے گئے ہیں ۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق بجٹ میں دیامر بھاشا ڈیم اور داسو ڈیم کیلئے 84 ارب 10 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ کے فور ، نئی گاج اور سندھ کے چھوٹے ڈیمز کیلئے 25 ارب روپے رکھے گئے ہیں ۔ کچھی کینال ، آواران، وینڈر اور پنجگور ڈیم کیلئے 8 ارب 20 کروڑ روپے مختص کئے ۔پنجاب میں غیر اور پپین ڈیم کیلئے 3 ارب 65 کروڑ روپے مختص کئے گئے ۔

بجٹ 22-2021 میں ٹرانسمیشن سسٹم کی اپر گریڈیشن کیلئے 100 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں،  کراچی کے کے ٹو ، کے تھری کوسٹل پاور پراجیکٹ کیلئے 16 ارب 50 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں ۔تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کیلئے بجٹ میں 4 ارب 60 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔

سکھی کیناری منصوبے سے بجلی کے حصول کیلئے 5 ارب 50 کروڑ روپے مختص  کئے گئے ۔

مزید :

قومی -بجٹ -