پاکستان میر ی ٹائم ایجنسی کا آپریشن، 5ماہی گیروں کی زندگیا ں بچالیں

پاکستان میر ی ٹائم ایجنسی کا آپریشن، 5ماہی گیروں کی زندگیا ں بچالیں
پاکستان میر ی ٹائم ایجنسی کا آپریشن، 5ماہی گیروں کی زندگیا ں بچالیں

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میر ی ٹائم ایجنسی نے کھلے سمندر میں کامیاب سر چ آپریشن کرتے ہوئے پانچ ماہی گیروں کی زندگیاں بچالیں۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق ترجمان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کا کہنا تھا کہ مچھلی کے شکار پر نکلی کشتی خراب ہونے کی وجہ سے سمندر میں بے یار ومددگار کھڑی تھی،گشت پر موجود فاسٹ رسپانس بوٹ کو ماہی گیر کشتی کی ایمرجنسی کا ل موصول ہوئی جس کے بعد فاسٹ رسپانس بوٹ ماہی گیروں کی مدد کے لئے فوری روانہ ہوئی او ر ماہی گیروں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ماہی گیروں کو طبی امداد اور کھانا بھی فراہم کیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -