جہانگیر ترین نے کوئی کرپشن نہیں کی ، آج انصاف ملنے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، راجا ریاض

جہانگیر ترین نے کوئی کرپشن نہیں کی ، آج انصاف ملنے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ...
جہانگیر ترین نے کوئی کرپشن نہیں کی ، آج انصاف ملنے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، راجا ریاض

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) جہانگیر ترین گروپ کے اہم رکن اور ممبر قومی اسمبلی راجا ریاض نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین نے کوئی کرپشن نہیں کی ہے، ہمیں آج انصاف ملا ہے جس پر ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

نجی ٹی و ی جیو نیوز کے مطابق راجا ریاض کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین گروپ بجٹ کی منظوری میں حکومت کا ساتھ دے گا،جہانگیر ترین اور ہمارا پہلے دن سے موقف تھا کہ ہم تحریک انصاف میں ہیں اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ہمارے لیڈر ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے دن سے ایک ہی بات کی تھی کہ ہمیں انصاف چاہیے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -سیاست -