بجٹ ،حکومت نے 50ہزار دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے بڑا پلان بنا لیا ، زبردست تجویز
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے مالی سال 2021-22 کا بجٹ پیش کرنے جارہی ہے جس کا حجم آٹھ ہزار ارب سے زائد رکھا گیاہے جس میں ایف بی آر نے پچاس ہزار دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا پلان بنا لیاہے ۔50 ہزار دکانوں اور شاپنگ مال میں پوائنٹ آف سیلز مشینیں نصب کی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق ریٹیلر ز کو ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹیکس نیٹ میں لانے کی حکمت عملی تیارکر لی گئی ہے ، ریٹیلرز کو پوائنٹ آف سیلز کے ذریعے رجسٹریشن کرانے پر ٹیکس رعایت اور پوائنٹ آف سیلز لگانے والے ریٹیلرز پر سیلزٹیکس کی شرح میں کمی کی تجویز دی گئی ہے ۔ بجٹ میں چھوٹے ریٹیلرز کیلئے فکسڈ ٹیکس کی سکیم کی سفارش بھی کی گئی ہے ۔
حکومت پی او ایس سکیم کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور بجٹ میں پی او ایس کے ذریعے رسید حاصل کرنے والے صارفین کیلئے پانچ فیصد کیش بیک سکیم کی تجویزکی گئی ہے ۔