کھادوں کی درآمد پر سیلز ٹیکس میں 5 گنا اضافے کی تجویز، کسانوں کیلئے پریشان کن خبر

کھادوں کی درآمد پر سیلز ٹیکس میں 5 گنا اضافے کی تجویز، کسانوں کیلئے پریشان ...
کھادوں کی درآمد پر سیلز ٹیکس میں 5 گنا اضافے کی تجویز، کسانوں کیلئے پریشان کن خبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی بجٹ 22-2021 آج پیش کیا جا رہا ہے ، بجٹ میں جہاں کئی شعبوں کیلئے ریلیف دیا جا رہا ہے وہیں کسانوں کیلئے پریشان  کن خبریں بھی سامنے آرہی ہیں ۔

نجی ٹی  وی نیو نیوز نے ذرائع سے بتایا کہ بجٹ 22-2021 می٘ں کھادوں کی درآمد پر سیلز ٹیکس میں 5 گنا اضافے کی تجویز دی گئی ہے ، تجویز کے مطابق  کھادوں کی درآمد پر سیلز ٹیکس دو سے بڑھا کر 10 فیصد کیا جائے ۔ اس اقدام سے کھادوں کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کا امکان ہے ۔

ملک میں اس وقت مہنگائی کا جن پہلے ہی بے قابو ہے ، کھادوں کی قیمت میں اضافہ ہونے کا بوجھ یقینی طور پر صارفین کو اپنی جیب سے ہی  اٹھانا پڑے گا جبکہ کورونا کے باعث حالیہ کچھ عرصے میں دو لوگ بیروزگار ہو چکے ہیں جن کا اعتراف گزشتہ روز خود وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے اپنے اقتصادی سروے میں بھی کیا تھا۔

مزید :

بزنس -بجٹ -