کیا بجٹ عوام دوست ہوگا ؟ صحافی کے سوال پر وزیراعظم عمرا ن خان نے ایسا جواب دیدیا کہ سب حیران رہ گئے 

کیا بجٹ عوام دوست ہوگا ؟ صحافی کے سوال پر وزیراعظم عمرا ن خان نے ایسا جواب ...
کیا بجٹ عوام دوست ہوگا ؟ صحافی کے سوال پر وزیراعظم عمرا ن خان نے ایسا جواب دیدیا کہ سب حیران رہ گئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد بجٹ کیلئے قومی اسمبلی پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے صحافیوں سے مختصر گفتگو بھی کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچے تو صحافی نے سوال کیا کہ کیابجٹ عوام دوست ہو گا ؟جس پر وزیراعظم عمران خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ” ایسا بجٹ ہو گا کہ آپ سب لوگ خوش ہو جائیں گے ۔“
وزیراعظم عمران خان بجٹ پیش کیئے جانے سے قبل قومی اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں بجٹ کو منظور کروانے سے متعلق حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا ۔
یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں دس فیصد بڑھانے کی منظوری دیدی ہے ۔

مزید :

قومی -بجٹ -