متحدہ اپوزیشن کا بجٹ اجلاس کے دوران احتجاج کا فیصلہ 

متحدہ اپوزیشن کا بجٹ اجلاس کے دوران احتجاج کا فیصلہ 
متحدہ اپوزیشن کا بجٹ اجلاس کے دوران احتجاج کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران احتجاج کا فیصلہ کرلیاگیا،اپوزیشن ارکان متحدہ طور پر ایوان میں جائیں گے،پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات،بجٹ سیشن میں اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی کے حوالے سے تبادلہ خیال۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہاز شریف کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں تمام جماعتوں کےپارلیمانی لیڈرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں بجٹ منظوری رکوانے کے لئے اپوزیشن کی جانب سے حکمت عملی مرتب کی گئی ۔
ذرائع کے حوالے سے اجلاس میں وفاقی حکومت کو بجٹ سیشن کے دوران ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اوربجٹ اجلاس کے حوالے سے مشترکہ احتجاج کی حکمت عملی فائنل کر لی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ متحدہ اپوزیشن شہباز شریف کی سربراہی میں احتجاج کرے گی،اپوزیشن لیڈر شہباز شریف فلور لے کر اظہار خیال کی کوشش کریں گے۔