قومی اسمبلی میں بجٹ اجلا س کا آغاز، اپوزیشن کا احتجاج ، شورشرابہ

قومی اسمبلی میں بجٹ اجلا س کا آغاز، اپوزیشن کا احتجاج ، شورشرابہ
قومی اسمبلی میں بجٹ اجلا س کا آغاز، اپوزیشن کا احتجاج ، شورشرابہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے شروع ہوتے ہی اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کاسلسلہ شروع کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال 2021-22کے بجٹ کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کے لئے اجلاس کا آغاز ہوگیا۔ وزیر خزانہ شوکت ترین اجلاس میں بجٹ پیش کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر خرانہ کی جانب سے بجٹ تقریر شروع کی گئی تواپوزیشن اراکین نے شور شرابہ شروع کردیاجس کے باعث وزیرخزانہ کو تقریر کرنے میں کچھ مشکل پیش آئی۔

واضح رہے کہ بجٹ اجلاس میں وزیر اعظم عمرا ن خان بھی شریک ہیں۔

خیال رہے کہ بجٹ کے حوالے سے ہونے والے اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں متحدہ طور پر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -بجٹ -