وزیر خزانہ شوکت ترین کی بجٹ تقریر کا حصہ اول سامنے آگیا

وزیر خزانہ شوکت ترین کی بجٹ تقریر کا حصہ اول سامنے آگیا
وزیر خزانہ شوکت ترین کی بجٹ تقریر کا حصہ اول سامنے آگیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی میں وزیرخزانہ شوکت ترین کی آئندہ مالی سال 2021-22کے بجٹ کے حوالے سے کی جانے والی  تقریرکا حصہ اول سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جناب سپیکر !تحریک انصاف حکومت کا تیسرا بجٹ اس معزز ایوان کے سامنے پیش کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ وزیرا عظم عمران خان کی قابل اور متحرک قیادت میں ہم معیشت کے بیڑے کو طوفانوں سے نکا ل کر ساحل تک لائے ہیں، مشکلات تو درپیش ہیں مگر معیشت کو مستحکم بنیاد فراہم کرنے کے بعد اب ترقی اور خوشحالی کی سمت رواں دواں ہے۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کو ورثے میں ملنے والی تباہ حال معیشت کو بحال کرنے اور کورونا وباءکی تین لہروں سے نبرد آزما ہونے سمیت ماضی میں اس طرح کے برے حالات کا سامنا نہیں ہوا، مگر ہم نے ان مشکل حالات کا بہادری سے مقابلہ کیا اور استحکام کی طرف گامزن ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی وزیرا عظم عمران خان کی مثالی قیادت کے بغیر ممکن نہیں تھی۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن کی جانب سے شور شرابہ اور احتجاج شروع کردیا گیاتھا جس کے باعث وزیر خزانہ کو بجٹ تقریر میں مشکلات پیش آئی مگر انہوں نے اس کے باوجود اپنی بات جار ی رکھی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -بجٹ -علاقائی -اسلام آباد -