بجٹ 2021-22،موبائل فونز سستے ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ، حکومت نے زبردست اعلان کر دیا 

بجٹ 2021-22،موبائل فونز سستے ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ، حکومت نے زبردست اعلان ...
بجٹ 2021-22،موبائل فونز سستے ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ، حکومت نے زبردست اعلان کر دیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )شوکت ترین نے پاکستانیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس رجیم میں 40 فیصد تک کمی کی تجویز دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شوکت ترین کا کہناتھا کہ موبائل فونز موجودہ ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 12.5 فیصد سے کم کرتے ہوئے 10 فیصد کر نے کی تجویز ہے جبکہ موبائل سروسز پر ود ہولڈنگ ٹیکس 8 فیصد تک بتدریج کم کیا جائے گا ۔

 وزیر خزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے بتایا کہ تین منٹ سے زائد جاری رہنے والی فون کالز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگائی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ انٹرنیٹ ڈیٹا کے استعمال اور ایس ایم ایس پر بھی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے۔

مزید :

بجٹ -