بجٹ میں سب سے بڑی خوشخبری، گاڑیاں سستی کردی گئیں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت کی جانب سے مالی سال 2021-22 کے بجٹ میں گاڑیوں پر کئی اقسام کے ٹیکسوں میں چھوٹ دے دی گئی۔
وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کے مطابق مقامی طور پر تیار گاڑیوں پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس ختم کیا جا رہا ہے۔ پہلے سے بننے والی گاڑیوں اور نئے ماڈل بنانے والوں کو ایڈوانس کسٹم ڈیوٹی سے استثنیٰ دیا جا رہا ہے۔ بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کیلئے ایک سال تک کسٹم ڈیوٹی کم کی جا رہی ہے۔ بجٹ میں مقامی طور پر تیار ہیوی موٹرسائیکل ، ٹرک اور ٹریکٹر کی مخصوص اقسام پر ٹیکسوں کی کمی کی تجویز دی گئی ہے۔
بجٹ 2021-22 میں الیکٹرک گاڑیوں کے لیے سیلز ٹیکس کی شرح میں 17 فیصد سے ایک فیصد تک کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 850 سی سی گاڑیوں کو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جب کہ درآمد شدہ 850 سی سی تک کی گاڑیوں پر کسٹم اور ریگولیٹری ڈیوٹی پر چھوٹ دی جا رہی ہے۔