بجلی کی ہائی وولٹیج تاریں گرنے سے لاکھوں روپے مالیت کی 45 بھینسیں جھلس کر ہلاک ہوگئیں

بجلی کی ہائی وولٹیج تاریں گرنے سے لاکھوں روپے مالیت کی 45 بھینسیں جھلس کر ہلاک ...
بجلی کی ہائی وولٹیج تاریں گرنے سے لاکھوں روپے مالیت کی 45 بھینسیں جھلس کر ہلاک ہوگئیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سبزہ زار کے علاقہ میں بجلی کی ہائی وولٹیج تاریں گرنے سے لاکھوں روپے مالیت کی 45 بھینسیں ہلاک ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ سبزہ زار کے علاقہ گندے نالے  میں پیش آیا، بھینسیں گندے نالے میں موجود تھیں کہ اس دوران ہائی وولٹیج تاریں گر گئیں جس سے وہاں موجود 45 بھینسیں ہلاک ہوگئیں۔بھینسوں کے مالک کا کہنا تھا کہ واقعہ لیسکو حکام کی نااہلی کے باعث پیش آیا ہے،حکومت میرے نقصان کا ازالہ کرے۔پولیس نے واقعہ کے حوالے سے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ تاریں ہوائی فائرنگ کی وجہ سے گریں۔

مزید :

قومی -