حکومت کی اہم اتحادی جماعت پارلیمانی پارٹی میٹنگ سے غائب

حکومت کی اہم اتحادی جماعت پارلیمانی پارٹی میٹنگ سے غائب
حکومت کی اہم اتحادی جماعت پارلیمانی پارٹی میٹنگ سے غائب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت کی جانب سے  بلائی گئی پارلیمانی پارٹی میٹنگ میں پاکستان مسلم لیگ(ق) نے شرکت نہ کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اجلاس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ بلائی گئی تھی جس میں تمام اتحادی جماعتوں کو بلایا گیا تھا،تاہم پاکستان مسلم لیگ(ق) کے ارکان اس میں شریک نہ ہوئے ہیں۔چند روز قبل بھی  وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مسلم لیگ ق کے رکن طارق بشیر چیمہ اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔مسلم لیگ (ق) کے ارکان وزیراعظم سے الگ ملاقات کے دوران اپنے تحفظات پیش کرنا چاہتے تھے تاہم وزیراعظم کی جانب سے ابھی تک وقت نہ دیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -