شوگر مل مالکان سے سیلز ٹیکس اکھٹا کرنے کے لئے وفاقی حکومت نے بجٹ میں اہم قدم اٹھالیا

شوگر مل مالکان سے سیلز ٹیکس اکھٹا کرنے کے لئے وفاقی حکومت نے بجٹ میں اہم قدم ...
شوگر مل مالکان سے سیلز ٹیکس اکھٹا کرنے کے لئے وفاقی حکومت نے بجٹ میں اہم قدم اٹھالیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی  حکومت نے بجٹ میں چینی کو سیلز ٹیکس ایکٹ کے تھرڈ شیڈول میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ چینی تھرڈ شیڈول میں ہوگی تو شوگر ملوں کو پورا سیلز ٹیکس جمع کروانا پڑے گا۔ چینی تھرڈ شیڈول میں ہونے سے قیمتوں میں مصنوعی اتار چڑھاؤ کا امکان ختم ہوجائے گا۔اس سے قبل حکومت کو شوگر ملزمالکان سے سیلز ٹیکس اکٹھا کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا اور سیلز ٹیکس چوری کیے جانے کی شکایات بھی سامنے آئی تھیں۔

مزید :

قومی -