معروف اداکارہ فحش فلموں کی ویب سائٹس تک مفت رسائی کیخلاف کھل کر میدان میں آگئیں، وجہ ایسی کہ آپ بھی حمایت پر مجبور ہوجائیں گے

معروف اداکارہ فحش فلموں کی ویب سائٹس تک مفت رسائی کیخلاف کھل کر میدان میں ...
معروف اداکارہ فحش فلموں کی ویب سائٹس تک مفت رسائی کیخلاف کھل کر میدان میں آگئیں، وجہ ایسی کہ آپ بھی حمایت پر مجبور ہوجائیں گے
سورس:   Instagram/lovialongtime

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) فحش فلموں کی امریکی اداکارہ ایوا لوویا نے فحش فلموں کی ویب سائٹس تک مفت رسائی کی مخالفت کر دی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ایوا لوویا کا کہنا ہے کہ ویب سائٹس کی طرف سے محض عمر کی تصدیق کر لینا کافی نہیں ہے کیونکہ کم عمر لڑکے لڑکیاں اپنی عمر زیادہ بتا کر باآسانی فحش مواد تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ بچوں کو فحش مواد سے بچانے کا ایک ہی طریقہ ہے اور وہ یہ کہ فحش فلموں کی کوئی بھی ویب سائٹ مفت نہیں ہونی چاہیے۔

ایوا لوویا کا کہنا تھا کہ ”جب سے میں ماں بنی ہوں، مجھے شدت سے اس بات کا احساس ہو رہا ہے کہ ہمیں بچوں کو فحش مواد سے دور رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے چاہئیں۔میں شروع سے ہی مفت فحش فلموں کی مخالف رہی ہوں تاہم اب میری اس مخالفت میں بہت شدت آ گئی ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ دنیا میں فحش فلموں کی کوئی ایسی ویب سائٹ نہیں ہونی چاہیے جس کے مواد تک لوگوں کو مفت رسائی دی جائے اور اس مطالبے کے پیچھے میرا واحد مقصد بچوں کو فحش مواد تک رسائی سے روکنا ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -