جم میں کسرت کرتی لڑکی کی ویڈیو بنانے کی کوشش لیکن ساتھ سے گزرتے ہوئے مرد انسٹرکٹر نے ایسی شرمناک حرکت کردی کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپاہوگیا

جم میں کسرت کرتی لڑکی کی ویڈیو بنانے کی کوشش لیکن ساتھ سے گزرتے ہوئے مرد ...
جم میں کسرت کرتی لڑکی کی ویڈیو بنانے کی کوشش لیکن ساتھ سے گزرتے ہوئے مرد انسٹرکٹر نے ایسی شرمناک حرکت کردی کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپاہوگیا
سورس:   Pixabay (creative commons license)

  

منیلا(مانیٹرنگ ڈیسک) بازار ہوں، دفاتر، پارک ہوں یا جم ، ہر جگہ خواتین کو ہراساں کرنے والے شیطان صفت موجود ہوتے ہیں۔ فلپائن کی ایک لڑکی کے ساتھ بھی گزشتہ دنوں ایک بدطینت نے جم میں ایسی قبیح حرکت کی تاہم لڑکی نے ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے اس شیطان کو کہیں منہ دکھانے لائق نہ چھوڑا۔

 ڈیلی سٹار کے مطابق اس 22سالہ لڑکی کا نام فیرن ہے جو خود بھی فٹنس گرو ہے۔ وہ جم میں کسرت کر رہی تھی اور اس دوران اپنے فون کے کیمرے سے اپنی ویڈیو بھی بنا رہی تھی۔اس دوران جم کا ایک مرد انسٹرکٹر وہاں سے گزرتا ہے۔ اس آدمی کو معلوم نہیں ہوتا کہ فیرن نے اپنا کیمرا آن کر رکھا ہے، چنانچہ وہ فیرن کے پیچھے سے گزرتے ہوئے اس کے جسم کو نازیبا انداز میں چھوتا اور آگے بڑھ جاتا ہے۔ یہ منظر فیرن کے کیمرے نے محفوظ کر لیا جسے بعد ازاں اس نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کر دیا۔ 

یہ ویڈیو آن کی آن میں وائرل ہو گئی اور اب تک اسے 50لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور یہ لوگ اس بدطینت انسٹرکٹر کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فیرن سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ اس شخص کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -