بجٹ میں تر قیاتی فنڈ کو کتنے ارب روپے بڑھا یا گیا؟ اہم خبر آگئی

بجٹ میں تر قیاتی فنڈ کو کتنے ارب روپے بڑھا یا گیا؟ اہم خبر آگئی
بجٹ میں تر قیاتی فنڈ کو کتنے ارب روپے بڑھا یا گیا؟ اہم خبر آگئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر خزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ 22-2021 پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے ترقیاتی بجٹ کو 630 ارب روپے سے بڑھا کر 900 ارب روپے کردیا ہے۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ تجاویز پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ میں تقریباً 40 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امسال پی ایس ڈی پی میں صحت کے شعبے کو تقویت دینے اور کورونا کی وسیع پیمانے پر تباہی کے اثرات کا الزالہ کرنے کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی طرف توجہ دی گئی ہے۔شوکت ترین نے کہا کہ آئندہ سال کے لیے ہماری ترقیاتی ترجیحات میںخوراک اور پانی کی دستیابی،توانائی کا تحفظ،روڈ انفرا اسٹرکچر میں بہتری،سی پیک پر عملدرآمد میں پیش رفت،اسپیشل اکنامک زونز کی تعمیر اورآپریشنز،پائیدار ترقیاتی اہداف،موسمیاتی تبدیلی کے خلاف اقدامات،ٹیکنالوجی کی مدد سے علوم میں پیش رفت اورعلاقوں کے مابین پانے جانے والے فرق کا تدارکوزیر خزانہ نے کہا کہ اس مرتبہ قومی اقتصادی کونسل نے دوہزار 135 ارب روپے کے تاریخی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی ہے، یہ بجٹ این ای سی کی جانب سے گزشتہ سال کے لیے منظور کردہ بجٹ سے 33 فیصد زیادہ ہے۔

مزید :

قومی -