ڈیٹنگ ویب سائٹ پر ملاقات، معروف کھلاڑی ’اپنی محبوبہ‘ سے ملاقات کیلئے اس کے فلیٹ پرپہنچا تو وہ دراصل کون نکلا؟ افسوسناک انجام
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ پر نوسربازوں کے لڑکی بن کر لوگوں کو لوٹنے کے بے شمار واقعات پیش آتے ہیں۔ تاہم گزشتہ دنوں امریکہ میں ایک نوجوان فٹ بالر نے اسی طریقے سے لوٹنے والے آدمی کو ایسے انجام سے دوچار کر دیا کہ سن کر ہی ایسے نوسربازوں کے اوسان خطا ہو جائیں گے۔
ڈیلی سٹار کے مطابق اس 18سالہ ازیمی مین ڈیوڈ اٹیوٹے نامی اس فٹ بالر کا تعلق امریکی ریاست ورجینیا کے شہر بلیکسبرگ سے ہے۔ازیمی کی اس نوسرباز سے ایپلی کیشن ’ٹنڈر‘ پر ملاقات ہوئی۔ اس نوسرباز نے لڑکی کی شناخت سے پروفائل بنا رکھی تھی۔ دونوں نے ملاقات کا وقت طے کیا اور ازیمی اس جعلی لڑکی کے اپارٹمنٹ پر اس سے ملنے چلا گیا۔ وہاں اس 40سالہ جیری سمتھ نامی یہ آدمی نے میک اپ کرکے اور زنانہ لباس پہن کر عورت بنا ہوا تھا تاہم ازیمی کو اس کی حقیقت پتا چل گئی اور اس نے جیری کے منہ پر گھونسے مار مار کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس نے اپارٹمنٹ سے جیری کی لاش برآمد کرنے کے بعد جب ازیمی کو گرفتار کیا تو اس نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ”اس کے چہرے کی کوئی ایسی ہڈی نہیں ہو گی جو میں نے توڑی نہ ہو۔ اس نے ٹنڈر کے ذریعے مجھے دھوکا دیا، وہ مرد تھا لیکن لڑکی بن کر مجھ سے ملا تھا۔ وہ مجھ سے کچھ تحائف بھی لے چکا تھا۔“ پولیس نے ازیمی کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے عدالت میں پیش کر دیا ہے۔