ترکی کے ہاتھ بڑا خزانہ لگ گیا

ترکی کے ہاتھ بڑا خزانہ لگ گیا
ترکی کے ہاتھ بڑا خزانہ لگ گیا

  

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی میںاربوں ڈالر مالیت کے سونے اور چاندی کے مزید ذخائر دریافت ہو گئے۔ترک اخبار ڈیلی صباح کے مطابق یہ ذخائر ترکی کے صوبے اغری کے علاقے کوزا التین میں دریافت ہوئے ہیں۔ترک وزیرصنعت و ٹیکنالوجی مصطفی وارانک نے اس حوالے سے میڈیا کو بتایا ہے کہ ان ذخائر میں 1.2ارب ڈالر مالیت کا 20ٹن سونا اور 2کروڑ 80لاکھ ڈالر مالیت کی ساڑھے 3ٹن چاندی موجود ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق ترکی میں چند ماہ قبل اطغرل غازی کے علاقے سے بھی سونے اور چاندی کے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔ ان ذخائر میں 10ارب ڈالر مالیت تک کا سونا اور چاندی پایا گیا تھا۔ یہ ذخائر ترکی کے صوبے بیلیجک کے علاقے سوگت میں دریافت ہوئے تھے۔ یہ وہ علاقہ ہے جہاں خلافت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد ارطغرل غازی نے کائی قبیلے کی ایک شاخ کو منظم کرکے ریاست کی بنیاد رکھی تھی۔

مزید :

بین الاقوامی -