آرمی چیف نے یقین دہانی کرادی، کاروباری کمیونٹی کے کردار کی بھی تعریف

آرمی چیف نے یقین دہانی کرادی، کاروباری کمیونٹی کے کردار کی بھی تعریف
آرمی چیف نے یقین دہانی کرادی، کاروباری کمیونٹی کے کردار کی بھی تعریف

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے گزشتہ روز کاروباری کمیونٹی کے افراد سے ملاقات کی جس میں انہوں نے ملکی معیشت کی بہتری میں کاروباری کمیونٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے انہیں فوج کی مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کرائی۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ”فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اراکین نے آرمی چیف سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز کے ملکی معیشت میں بہتری کے حوالے سے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ “

بیان میں بتایا گیا کہ ”آرمی چیف نے ملک کی معاشی ترقی میں کاروباری کمیونٹی کی خدمات کی تعریف کی اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ پاک فوج ان کی مکمل سپورٹ کرتی رہے گی۔ “ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز کے وفد نے اس ملاقات میں پاکستان میں معاشی خوشحالی کے لیے درکار محفوظ ماحول مہیا کرنے کے لیے پاک فوج نے جو قربانیاں دیں، ان کا اعتراف کیا اور کہا کہ پاک فوج انہی قربانیوں کے نتیجے میں سرمایہ کاری کے لیے محفوظ ماحول میسر آنے پر معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہوئی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -