گرل فرینڈ کو تشدد کا نشانہ بنانے پر ایوارڈ یافتہ گلوکار گرفتار 

گرل فرینڈ کو تشدد کا نشانہ بنانے پر ایوارڈ یافتہ گلوکار گرفتار 
گرل فرینڈ کو تشدد کا نشانہ بنانے پر ایوارڈ یافتہ گلوکار گرفتار 

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں اپنی گرل فرینڈ کو تشدد کا نشانہ بنانے پر ایک ایوارڈ یافتہ گلوکار کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈیلی میل کے مطابق اس گلوکار کی شناخت سامنے نہیں لائی گئی تاہم پولیس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اس پاپ سنگر نے اپنی گرل فرینڈ کو لندن میں واقع اپنے فلیٹ میں تشدد کا نشانہ بنایا۔ ہمسایوں نے لڑکی کی چیخ و پکار سن کر پولیس کو کال کی جس پر پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق گلوکار عمر کی 30کی دہائی میں ہے اور وہ لندن ہی کا مقامی ہے، اسے گرفتار کرکے ساتھ لندن کے ایک پولیس سٹیشن لایا گیا اور مقدمہ درج کرکے عدالت میں پیش کر دیا گیا جہاں سے اب اسے ضمانت پر رہائی مل گئی ہے۔پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کو جسم پر معمولی خراشیں آئیں جسے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے اسے طبی امداد دے کر فوری روانہ کر دیا گیا۔ 

مزید :

تفریح -