’ تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ  بدترین مذاق اور زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ‘

’ تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ  بدترین مذاق اور زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ...
’ تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ  بدترین مذاق اور زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ‘

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافے کو مسترد کرتے ہوئے تنخواہ دار طبقے کے ساتھ بدترین مذاق اور ان کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترداف قرار دیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ریکارڈ مہنگائی برپا کرنے کے بعد تنخواہ دار طبقہ کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافہ اُن کے ساتھ بدترین مذاق اور ان کے زخموں پہ نمک چھڑکنے کے مترادف ہے،ہم اسے مسترد کرتے ہیں،کم از کم 25فیصد اضافہ کیا جانا چاہیے تھا چونکہ تین سالوں سے اضافہ نہیں ہوا۔

احسن اقبال نے کہا کہ عمران نیازی نے سی پیک کے اہم ترین منصوبہ ایم ایل ون  جس کی لاگت پاکستانی رپوں میں 1119307 ملین  ہے، اس کے لئے 6000 ہزار ملین روپے بجٹ میں رکھے ہیں، اس حساب سے تو یہ منصوبہ 186 سالوں میں مکمل ہو گا، یہ ہے حقیقت بجٹ اور سی پیک کی،یہ کراچی تا پشاورطورخم ریل منصوبہ ہے جس کے معاہدے پہ 2017 میں دستخط ہوئے اور موجودہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے آج تک کام شروع نہیں ہو سکا۔

مزید :

قومی -