بجٹ اجلاس میں اپوزیشن کا ہنگامہ ، وزیراعلیٰ پنجاب نے ایسی بات کہہ دی کہ حکومت مخالف جماعتیں آگ بگولہ ہو جائیں

بجٹ اجلاس میں اپوزیشن کا ہنگامہ ، وزیراعلیٰ پنجاب نے ایسی بات کہہ دی کہ حکومت ...
بجٹ اجلاس میں اپوزیشن کا ہنگامہ ، وزیراعلیٰ پنجاب نے ایسی بات کہہ دی کہ حکومت مخالف جماعتیں آگ بگولہ ہو جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے بہترین، متوازن اور عوام دوست بجٹ پیش کرنے پروزیراعظم عمران خان، وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین او ران کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے جبکہ بجٹ اجلاس میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ  اپوزیشن نے بجٹ تقریر کے دوران غیر مہذب اورغیر جمہوری رویے کا مظاہرہ کیا،اپوزیشن کے پاس اس بہترین بجٹ پرتنقید کرنےکی کوئی گنجائش نہیں ،موجودہ حالات میں اس سے بہتر بجٹ پیش نہیں کیا جاسکتا تھا ۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب نےکہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں معاشی ٹیم نے پائیدارترقی کے لئے دورس اقدامات کا اعلان کیا،بجٹ میں اعلان کردہ اقدامات سے ملک میں معیشت حقیقی معنوں میں مضبوط ہوگی۔انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف اور سہولتیں دی گئی ہیں، بجٹ میں غریب اور کم وسیلہ طبقات پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا گیا۔وفاقی حکومت کے عوام دوست اور غریب پرور بجٹ سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ شوکت ترین نے  قومی اسمبلی میں مالی سال2021-22ءکے لئے  آٹھ ہزار 487 ارب روپے حجم کا  بجٹ  پیش کر دیا ،وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم 900 ارب روپے، دفاع کیلئے 1373 ارب ، سود کی ادائیگیوں کیلئے 3 ہزار 60 ارب، تنخواہوں اور پنشن کیلئے 160 ارب، صوبوں کو این ایف سی کے تحت ایک ہزار186 ارب، صحت کیلئے 30 ارب اور ہائیرایجوکیشن کیلئے 44 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

بجٹ میں امن عامہ کیلئے 178 ارب روپے، ماحولیاتی تحفظ کیلئے 43 کروڑروپے، صحت کیلئے 28 ارب، تفریح ،ثقافت اور مذہبی امورکیلئے 10 ارب مختص کیے ہیں۔بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جب کہ مزدور کی کم از کم تنخواہ 20 ہزار روپے مقرر کردی گئی ہے۔