وفاقی حکومت کا ود ہولڈنگ ٹیکس رجیم میں 40 فیصد کمی کر نے کااعلان 

 وفاقی حکومت کا ود ہولڈنگ ٹیکس رجیم میں 40 فیصد کمی کر نے کااعلان 
 وفاقی حکومت کا ود ہولڈنگ ٹیکس رجیم میں 40 فیصد کمی کر نے کااعلان 

  

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے ود ہولڈنگ ٹیکس رجیم میں 40 فیصد کمی کر نے کااعلان کیا ہے ۔

قومی اسمبلی میں تقریر کرتےہوئےوفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نےکہاکہ ماضی میں ڈائریکٹ ٹیکسز کو ان ڈائریکٹ طریقےسےاکٹھاکرنےکارجحان رہاہے,یہ نہ صرف لوگوں پربےجابوجھ ڈالتا ہےبلکہ معیشت کے دستاویزی سیکٹرز کی کمپلائنس لاگت میں بھی اضافہ کرتاہے،اس وقت ہم تعلیمی لاگت کم کرنےاورٹیکس نظام کوسہل بنانے کے لئے پرعزم ہیں،ڈاکومنٹڈ سیکٹر 38مختلف قانونی شقوں کےتحت ود ہولڈنگ ٹیکس اکٹھا کرتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ تجویز ہے کہ12ودہوڈنگ ٹیکس شقوں کوختم کردیاجائے،ان میں بیکنگ ٹرانزیکشن، پاکستان سٹاک ایکسچینج، مارجن فنانسنگ، ایئر ٹریول سروسز، ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز کے ذریعے بین الاقوامی ٹرانزیکشنز شامل ہیں ۔

مزید :

بزنس -