وزیراعلی پنجاب نے بجٹ سے قبل صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 13 جون کو طلب کرلیا،اجلا س میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے ارکان کواعتماد میں لیا جائے گا۔
پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت 13 جون کی شام ایوان وزیراعلیٰ میں ہوگا۔صوبائی وزیرخزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت پارلیمانی پارٹی کو بجٹ کے اہم نکات پر بریفنگ دیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب بھی ارکان کو بجٹ سے متعلق اہم امور سے آگاہ کریں گے۔پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پنجاب اسمبلی سے بجٹ منظور کروانے کے حوالے سے بھی حکمت عملی طے کی جائے گی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار پارلیمانی پارٹی کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔