روٹی سالن پکانے، سبزی کاٹنے کی سادہ ویڈیوز نے لڑکی کو وائرل کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور انڈیا کے سوشل میڈیا پر آمنہ نامی ایک لڑکی اپنی سادگی کی وجہ سے تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
آمنہ نامی اس عام سی دیہاتی لڑکی کی انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر سادہ ویڈیوز کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ آمنہ کی کبھی روٹی پکانے، کبھی سالن بنانے اور کبھی سبزی کاٹنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی جاتی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوجاتی ہیں۔
View this post on Instagram
انسٹاگرام پر آمنہ کی سبزی کاٹنے والی ایک ویڈیو کو تو اب تک 16 لاکھ سے زائد لوگ لائک کرچکے ہیں۔
View this post on Instagram
اس نئی وائرل لڑکی کے بارے میں زیادہ معلومات تو دستیاب نہیں ہیں تاہم انسٹاگرام پر اس کی بائیو میں لکھا ہے " فوٹو لینے کیلئے اچھے کپڑے تو نہیں لیکن خدا کی دی ہوئی مسکراہٹ ضرور ہے۔"
View this post on Instagram
View this post on Instagram