سٹاک مارکیٹ کے لوگوں کو حکومت نے بڑی خوشخبری سنادی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت نے کیپٹل گین ٹیکس میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق کپيٹل گين ٹيکس پر 15 فیصد سے گھٹا کر ساڑھے 12فيصد کر ديا گيا ہے جبکہ ود ہولڈنگ ٹيکس کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔اب بينک سے رقم نکلوانے، سٹاک مارکيٹ اور مارجن فنانسنگ پر ود ہولڈنگ ٹيکس نہيں لگے گا۔ فضائی سفر، ڈيبٹ ، کريڈٹ کارڈ اور معدنيات کی تلاش پر بھی ودہولڈنگ ٹيکس نہيں ہوگا۔
دوسری جانب ٹيکس چوری مجرمانہ ايکٹ تصور ہوگی۔ ٹيکس چوروں کيخلاف کارروائی ہوگی۔ اميروں کو ٹيکس ادا کرنے کو کہا جائے گا۔ ٹيکس گزاروں کو ہراساں کرنے والوں کيخلاف کارروائی ہوگی۔