آسٹریا میں کورونا کے باعث قلیل وقتی کام کی مدت میں توسیع

آسٹریا میں کورونا کے باعث قلیل وقتی کام کی مدت میں توسیع
آسٹریا میں کورونا کے باعث قلیل وقتی کام کی مدت میں توسیع

  

ویانا(اکرم باجوہ)آسٹرین وزیر اقتصادیات مارگریٹ شریمبک نے اعلان کیا ہے کہ کورونا کے باعث قلیل وقتی کام کی مدت میں 30ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔آسٹرین پارلیمنٹ میں سوشل کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا جس سے وفاقی حکومت کی حکمت عملی کی تکمیل ہوتی ہے اور ملازمین کی حفاظت کے علاوہ اس کا مقصد پیداوار اور معیشت کی ترقی کو برقرار رکھنا ہے۔ وزیر اقتصادیات نے ایک نشریات میں کہا کہ ابھی تک 50 فیصد تک ملازمین والی کمپنیوں نے تقریبا 52 فیصد درخواستیں جمع کروائیں۔ کوروناصورتحال کے آغاز مارچ 2020 سے مارچ 2021 تک کی مدت میں تقریبا 58000 ہزار اپرنٹس مختصر وقت کے کام پر تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -