سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک، ایک جوان شہید

سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک، ایک جوان شہید
سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک، ایک جوان شہید
سورس:   File

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے ضلع خاران میں سیکیورٹٰی فورسز کے آپریشن میں دو انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے۔ اس دوران ایف سی بلوچستان کا ایک جوان بھی شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع خاران کے علاقے ہلمرگ میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ اس دوران دو انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے جب کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف سی بلوچستان کا ایک جوان شہید ہوگیا۔ شہید ہونے والے سپاہی فداء الرحمان کا تعلق چترال سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئیں جنہیں قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -دفاع وطن -