بجٹ عوام کے زخموں پر نمک پاشی ، بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کےخلاف بڑا اعلان کردیا 

بجٹ عوام کے زخموں پر نمک پاشی ، بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کےخلاف بڑا اعلان ...
بجٹ عوام کے زخموں پر نمک پاشی ، بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کےخلاف بڑا اعلان کردیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسےعوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف قرار دیا اور کہا کہ  وفاق نے صوبے کے پیسوں پر بھی قبضہ کیا ہوا ہے،میں پاکستان کی گلی گلی جاؤں گا،بجٹ روکنے کی بھرپور کوشش کریں گے،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ کیا جائے۔

نجی ٹی وی کے مطابق  پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین سے اظہار یکجہتی کرنے کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک کے سرکاری ملازمین کے ساتھ گزشتہ تین سال سےناانصافی ہو رہی ہے،میڈیاکو عام اور غریب آدمی کی آواز بننا چاہئیے، موجودہ حالات میں وزیراعظم  اوروزیر خزانہ کہتے ہیں کہ معیشت ترقی کررہی ہے، اگر معیشت ترقی کررہی تو سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ کیوں نہیں کررہے ہیں؟ تنخواہ نہ بڑھانا اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ جھوٹ بول رہے ہیں ،حکومت نے پچھلے سال بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا تھا،اگر تنخواہوں میں اضافہ نہ کیا گیا تو ہم ہر شہر، گاؤں میں جاکر عوام کو بتائیں گے کہ آپ کی جیب پر کیسے سلیکٹڈ حکومت ڈاکا ڈال رہی ہے ؟ ۔

انہوں نے کہا کہ جیسے بجٹ میں حکومت سندھ نے کم از کم اجرت تقریباً 25 ہزار روپے رکھ رہی ہے، ٹھیک ویسے ہی وفاقی حکومت بھی کم از کم اجرت 25ہزار روپے رکھنی چاہیے،ہم نے حکومت سندھ سے کہا ہے کہ وہ کم از کم تنخواہ 25 ہزار روپے کرے،ہم نے اپنی حکومت میں تنخواہ میں 120 اور پنشن میں 100 فیصد اضافہ کیا تھا جبکہ سرحدوں کی حفاظت کرنے والوں کی تنخواہیں بھی 175 فیصد بڑھائی تھیں، اگرحکمران مہنگائی کو تسلیم کررہے ہیں تو تنخواہوں میں بھی اسی نسبت سے اضافہ کیا جائے۔

مزید :

قومی -