وزیر خزانہ نے اپوزیشن کے شور شرابے کا حل ڈھونڈ نکالا

وزیر خزانہ نے اپوزیشن کے شور شرابے کا حل ڈھونڈ نکالا
وزیر خزانہ نے اپوزیشن کے شور شرابے کا حل ڈھونڈ نکالا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خزانہ شوکت ترین نے اپوزیشن کے شور شرابے سے بچنے کے لیے ہیڈ فون کا استعمال کیا۔

قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ شوکت ترین کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن نے احتجاج اور شور شرابا کیا۔ وزیر خزانہ نے اپوزیشن کے شور سے بچنے کے لیے ہیڈ فون لگالیے، اپوزیشن کے شور شرابے کے باوجود وزیرخزانہ نے بجٹ تقریر جاری رکھی۔

شوکت ترین نے کہا کہ حکومت کا تیسرا بجٹ پیش کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ عمران خان کی قیادت میں معیشت کو کئی طوفانوں سے نکال کر ساحل تک لائے، ہمیں قرضوں کی وجہ سے دیوالیہ پن کی صورتحال کا سامنا تھا۔

مزید :

قومی -