غیر قانونی حراست کے واقعات نہ تھم سکے، عدالتی حکم پر9ویں جماعت کا طالب علم پولیس  کی غیر قانونی حراست سے بازیاب کروالیا گیا

غیر قانونی حراست کے واقعات نہ تھم سکے، عدالتی حکم پر9ویں جماعت کا طالب علم ...
غیر قانونی حراست کے واقعات نہ تھم سکے، عدالتی حکم پر9ویں جماعت کا طالب علم پولیس  کی غیر قانونی حراست سے بازیاب کروالیا گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )عدالتی حکم پر بیلف نے نویں کلاس کے طالب کو پولیس کی غیر قانونی حراست سے بازیاب کروالیا۔

تفصیلات کے مطابق نویں کلاس کا طالب علم پولیس اہلکار کا بھتیجا تھا، مگر اس کی تھانے جا کر پولیس اہلکاروں سے اپیل کا بھی کوئی اثر نہ ہوا،جس پر اہل خانہ کی جانب سے عدالت سے رجوع کیا گیا۔پولیس نے 20دنوں سے بچے کو غیر قانونی طور پر اپنی حراست میں رکھا ہوا تھا۔لاہور ہائی کورٹ کے بیلف نے آج بچے کو پولیس حراست سے بازیاب کروایا۔

مزید :

قومی -