ایسواٹینی کے شہزادہ تھمبو کا پریٹوریا میں پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ

ایسواٹینی کے شہزادہ تھمبو کا پریٹوریا میں پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ
ایسواٹینی کے شہزادہ تھمبو کا پریٹوریا میں پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ

  

جوہانسبرگ (فہیم شبیر) افریقی ملک ایسواٹینی (سوازی لینڈ) کے بادشاہ مسواتی تھری کے بھائی شہزادہ تھمبو موذی دالمینی نے جذبہ خیر سگالی کے تحت پریٹوریا میں قائم پاکستان کے ہائی کمیشن کا دورہ کیا ہے۔

پاکستان کے ڈیفنس ایڈوائزر بریگیڈیئر جنرل شہریار قریشی نے شہزادہ تھمبو کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ہونے والی ملاقات میں ایسواٹینی اور پاکستان کے مابین دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ اس موقع پر شہزادہ شہباز بھی موجود تھے۔ دونوں اطراف نے شہزادہ شہباز کی دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری لانے کی کوششوں کا عتراف کیا۔

شہزادہ تھمبو دالمینی نے دونوں ملکوں کی دوستی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ بریگیڈیئر جنرل شہریار نے شہزادہ تھمبو کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ پاکستان کے ڈیفنس ایڈوائزر نے اس موقع پر معزز مہمان کو سندھی اجرک اور یادگاری شیلڈ کا تحفہ پیش کیا۔

مزید :

بین الاقوامی -تارکین پاکستان -