سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کا معاملہ ،جے یو آئی بھی میدان میں آگئی 

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کا معاملہ ،جے یو آئی بھی میدان میں آگئی 
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کا معاملہ ،جے یو آئی بھی میدان میں آگئی 

  

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے حوالے سے سینٹ میں آواز اٹھائی جائے گی۔

پارلیمنٹ ہاؤس کےباہرمیڈیاسےگفتگو کرتےہوئےمولاناعبدالغفور حیدری نےکہاکہ جیل جانے کے بعدکئی لوگوں کےبیانات تبدیل ہوجاتےہیں،موجودہ حکومت نےتمام طبقات سےکئی وعدےکیے، پارلیمنٹ کے باہر سے گزر رہا تھا تو معلوم ہوا کہ سرکاری ملازمین سراپا ً احتجاج ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ملک کے وہ طبقات جو ملک کو ترقی دلاتے ہیں ان کی حالت بری کردی گئی ہے،مہنگائی عروج پر، جمہوریت پر قدغن، صحافیوں پر تشدد دیکھنے کو مل رہی ہے،جس رفتار سے مہنگائی ہوئی اس ہی رفتار سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہونا چاہیے،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے حوالے سے سینٹ میں آواز اٹھائی جائے گی۔

سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) سرکاری ملازمین کے ساتھ ہے، آئی ایم ایف نے ایک مسودہ تیار کیا اور وزیر خزانہ کو تھما دیا ،پسماندہ علاقوں کے لیے کوئی ترقیاتی منصوبے کے لیے رقم مختص نہیں کی گئی ۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -