کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ، میچ کا نتیجہ سامنے آگیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ، میچ کا نتیجہ سامنے آگیا
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ، میچ کا نتیجہ سامنے آگیا

  

ابوظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد یونائیٹڈ نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے 134 رنز کا ہدف 10 ویں اوور میں باآسانی حاصل کرلیا۔اسلام آباد کی جانب سے اوپننگ بلے بازوں عثما ن خواجہ اور کولن منرو نے جارحانہ آغاز کیا اور وکٹ کےچاروں اطراف شاٹس کھیلیں۔ کولن منرو نے 36 گیندوں پر 90 رنز بنائے،ان کی شاندار اننگز میں 12چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے۔عثمان خواجہ نے 27گیندوں پر 40 رنز بنائے ،انکی اننگز میں پانچ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں10 وکٹوں کے نقصان پر133 رنز بناسکی تھی ۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا آغاز اچھا نہ ہوا، اوپننگ بلے باز فاف ڈوپلیسی آٹھ گیندوں پر پانچ رنز بناکر محمد وسیم کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔اس کے بعد اوپننگ بلے باز محمد عثمان خان بھی 19 گیندوں پر 14 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔جیک  ویلڈرمیتھ35 گیندوں پر 43 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ،ان کی وکٹ عاکف جاوید نے حاصل کی،ان کی اننگز میں تین چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔کپتان سرفراز احمد تین گیندوں پر دو رنز بناکر محمد موسی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔اندرے رسل چھ گیندوں پر 13 رنز بناکر محمد موسی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔اعظم خان 23 گیندوں پر 26 رنز بناکر حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔محمد نوازسات گیندوں پر چار رنز بناسکے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی ،محمد وسیم اور محمد موسی نے دو وو جبکہ عاکف جاوید  اورشاداب خان ے ایک ایک وکٹ حاصل کی،دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد،فاف ڈوپلیسی، عثمان خان، اعظم خان، آندرے رسل، محمد نواز ، محمد حسنین، خرم شہزاد،زاہد محمود، ولڈرمتھ اور ویدرلڈ شامل ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں کپتان شاداب خان، کولن منرو، عثمان خواجہ، حسین طلعت، افتحار احمد ، آصف علی، حسن علی، محمد موسی، نذیر ،عاکف جاوید اور محمد وسیم شامل ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -PSL -PSL News Update -